ہمارےجوان حساس وقت میں زندگی بسر کر رہے ہیں لہذا انہیں علمی مستوے میں بہتری کے ساتھ ساتھ اسلامی ثقافت و اقدار سےمتمسک رہنا چاہئے

ہمارےجوان حساس وقت میں زندگی بسر کر رہے ہیں لہذا انہیں علمی مستوے میں بہتری کے ساتھ ساتھ اسلامی ثقافت و اقدار سےمتمسک رہنا چاہئے



23/2/2020


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضر ت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین  نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے  مختلف صوبوں  سے آئے   جوانوں  کے وفد سے  اپنے خطاب میں  عراق کی حالیہ  صورتحال میں بہتری   اور عراق کی ترقی  میں جوانوں کے کردار  پر تاکید فرمائی  ۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے  فرمایا کہ وطن ہر شئی سے قیمتی  ہے لہذا اسکی   حفاظت  میں سب کو مل جل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے  ۔
موصوف  نے مزید بیان  کیا کہ  ہمارے  جوان آج کل مختلف چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں  جس میں ایک بڑا چیلنج یہ ہے کہ  انکے افکار کو منحرف کرنے کی ناکام کوششیں جاری ہیں اسکے ساتھ ساتھ انہیں حقیقی اسلام محمدی  سے منحرف  کرنے  اور انہیں انکی اسلامی ثقافت  و اقدار  کہ جن پر انکی نشو و نما و تربیت ہوئی ہے  سے  دور کرنے  کی بھی ناکام کوششیں  نئے نئے اعتراضات  و شبہات کو اچھال کر  اور ان میں اختلافات کی آگ کو بھڑکاکر کےکی جا رہی ہیں  ۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے   مرجع عالی قدر دام ظلہ  الوارف  کی نصیحت  نقل کرتے  ہوئے  فرمایا  کہ  ہمارے  جوانوں  کو  طلب علم اور  مختلف شعبوں میں بہتر سے بہتر ڈگریوں  کے حصول  کی مخلصانہ کوششوں کے ذریعہ  عراق کی مدد کرنا چاہئے  تاکہ  عراق دنیا  کے ملکوں میں  اپنے  حقیقی مقام تک پہنچ سکے  ۔ 
موصوف  نے مزید فرمایا کہ  عراق خدا کی جانب سے نوازی  گئی  ثروتوں اور اپنے جوانوں  کے حساب سے  مالدار ملک ہے  لہذا ہمارے جوانوں کو چاہئے  کہ   ملک کی بناء  اور اسکی حالت  کو بہتر و مستحکم  بنانے  میں اپنی طاقتوں  کو صرف کریں ۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں