حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی خدمت میں عالمی صحت کی تنظیمW, H , O ( ڈبلیو،ایچ، او ) کا وفد

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی خدمت میں عالمی صحت کی تنظیمW, H , O ( ڈبلیو،ایچ، او ) کا وفد



3/3/2020


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر  کے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےمرکزی دفتر  نجف اشرف میں عالمی صحت کی تنظیم ( ڈبلیو،ایچ، او) W,H,O  کےعراق میں نمائندے ڈاکٹرادہم اسماعیل عبد المنعم اور نجف اشرف میں صحت  کے شعبے کے مدیر ڈاکٹر رضوان کندی اورانکے ہمراہ آئے ہوئے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے  ان سے فرمایا کہ مرجعیت عالمی صحت  کی تنظیم اورعراقی  حکومت کی جانب سے کورونا جیسے مہلک وباء کی روک تھام کےلئےاٹھائےجارہےاقدام کی تائید کرتی ہے۔
 وفدنے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کو پوری دنیا میں اس مہلک وباء سے بچاؤ کی تدابیر سے مطلع کرتے ہوئے  بتایا کہ عالمی صحت کی تنظیم کو طبی اقدامات کی پابندی کے لئےمرجعیت کی نصیحتوں کی ضرورت ہے تاکہ اس وباء کی روک تھام میں لوگوں کامکمل تعاون مل سکےساتھ ساتھ ہمیں مرجعیت کی بیداری اورحکمت  پر تعجب ہے کہ مرجعیت نے وقت رہتے لوگوں کو مکمل طور پر اس مہلک وباء سے ہوشیار رہنےاوراسکی تدابیر کی نصیحت فرمائی۔
اس ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس بھی منعقد ہوئی جس میں عالمی صحت کے نمائندے نے مرجعیت  کی جانب سےمل رہی لا محدود مدد اورتعاون پر خوشی  کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں اس تعاون کے نتیجے میں اس وباء  کی روک  تھام میں مثبت خبردینے کی یقین دہانی کرائی۔ 
مذکورہ پریس کانفرنس میں حجۃ الاسلام  شیخ علی  نجفی دام عزہ نے اس حساس مرحلے میں احتیاط  کی تاکید کرتے ہوئے  فرمایا کہ پوری دنیا کو اس وباء کی روک تھام اوراس سے  بچنے کے لئے مکمل احتیاط اورتدابیر( احتیاط علاج سے بہتر ہے ) کے تحت لازمی قراردینا چاہئےاور یہ مؤمنین پر شرعی  طور پر بھی لازمی ہے کہ وہ احتیاط  کو یقینی بنائیں۔ 
انہوں نے مزید فرمایا کہ مرجعیت حالات پر نظر رکھے ہوئے  ہے اورحالات کے اعتبار سے شرعی مواقف کا اعلان کرتی  رہیگی لیکن اسکےساتھ ساتھ  طب کے شعبے سے منسلک لوگوں کو چاہئے کہ اعلی قسم کی احتیاط  اور پیشہ وارانہ   تمام طریقوں کوبروئے کارلائیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں