حجۃالاسلام شیخ امجدعلی دام عزہ کی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر برای مذہبی امور سےملاقات

حجۃالاسلام شیخ امجدعلی دام عزہ کی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر برای مذہبی امور سےملاقات

16/3/2020




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کےوکیل مطلق برای بر صغیر حجۃ الاسلام علامہ شیخ امجدعلی دام عزہ  نے اسلامی جمہوریہ پاکستان  کے وزیر برای مذہبی امور جناب نور الحق قادری  صاحب سے بزرگ  علمائے کرام کے ہمراہ اہم ملاقات کی اور زائرین کرام کے حوالے  سے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ  پاکستان کی وزارت برای مذہبی امور ان دنوں زائرین عتبات عالیات ومقامات مقدسہ کے لئے پالیسی مرتب کر رہی ہے اسی تناظر میں حجۃ الاسلام علامہ  شیخ امجد علی  دام عزہ نےمذکورہ وزیر کو عراق کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ان تفاصیل سےمطلع فرمایا کہ جس میں مرکزی دفترمرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق کی جانب سے مسلسل زائرین کرام کی خدمت کو شرف سمجھتے ہوئےانکی خدمت اوران کو در پیش مسائل  کو حل کرنے میں مصروف ہے لہذا ضروری ہے کہ پالیسی کو حتمی صورت دیتے وقت مرکزی دفتر نجف اشرف کی تجاویز اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی نصیحتوں کو ملحوظ نظررکھا جائے۔


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں