مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے حکم کی تعمیل میں انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے اب تک چوبیس ہزار دو سو چھیتر ((24276 اشیاء خورد و نوش پر مشتمل پیکٹ کی تقسیم

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے حکم کی تعمیل میں انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے اب تک چوبیس ہزار دو سو چھیتر ((24276 اشیاء خورد و نوش پر مشتمل پیکٹ کی تقسیم



2/5/2020


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے حکم پر مومنین کی خدمت کے لئے قائم شدہ  موسسہ انوار نجفیہ  فاؤنڈیشن  کی جانب سے عالمی وباء کورونا کے منتشر ہونے اور حکومت عراق کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے طور پر نقل و حرکت پر پابندی کے بعد اب تک پورےعراق میں مشکل وقت میں انکی مدد کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی زیر نگرانی  اب تک  چوبیس ہزار دو سو چھیتر (24276 ( اشیاء خورد و نوش پر مشتمل پیکٹ تقسیم کیا گیا اور تقسیم کا سلسلہ اب بھی ماہ رمضان المبارک  کے پیش نظر جاری ہے  ۔
انوار نجفیہ  فاؤنڈیشن  نے  نجف اشرف میں علوم دین حاصل کرنے  والے محترم طلاب کے علاوہ  مندرجہ  ذیل  تفاصیل کے تحت  عراق کے اکثر مقامات پر مومنین کی خدمت  کا بیڑہ اپنے ذمے  اٹھایا ہے تاکہ اس مشکل وقت  میں ان کی پریشانیوں میں حتی الامکان  آسانی  فراہم کی جاسکے 
نجف اشرف 12596 پیکٹ ،  بصرہ 2500  پیکٹ، ذی قار 1525   پیکٹ ،سماوہ 525 پیکٹ،کوت 250 پیکٹ،کربلاء مقدسہ 3450 پیکٹ، بغداد 1300 پیکٹ،قادسیہ 550 پیکٹ،بابل (حلہ ) 1000 پیکٹ،اور دیالی میں 430  پیکٹ تقسیم کئے گئے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں