مرکزی دفتر کی جانب سےحکومتی اداروں میں اشیاء خورد ونوش پرمشتمل پیکٹ کی تقسیم

مرکزی دفتر کی جانب سےحکومتی اداروں میں اشیاء خورد ونوش پرمشتمل پیکٹ کی تقسیم

9/7/2020




مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کی جانب سے نجف اشرف میں حکومتی اداروں خاص کروہ ادارے کہ جوعوام کی خدمت سے جڑے ہوئے ہیں جن میں محکمہ بلدیات، صحت، بجلی، پانی اور دیگر عوامی خدمات سے متعلق شعبوں میں خدمت انجام دینے والے حکومتی عہدیداروں کی مشکلات سے بھرے ایام میں انکی انتھک کوششوں اور بے لوث خدمات  کی قدر دانی کرتے ہوئے  انکی خدمت میں ایک ہزار (1000) اشیاء خورد و نوش پر مشتمل  پیکٹ  تقسیم کئےگئے تاکہ انکی مدد ہو سکے،پیکٹ  اشیاء و خورد و نوش کی ضروری اشیاء پر مشتمل تھا۔
اپنی جانب سے ان شعبوں میں خدمت انجام دینے والوں نے مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ  کا شکریہ  ادا کیا اور مرکزی دفتر کی جانب سے مسلسل نجف اشرف میں خاص طور پر اور پورے عراق میں مشکل اوقات  میں انکی امداد پر شکریہ ادا کیا۔


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں