اہلبیت علیھم السلام کےموالیوں پر واجب ہے کہ وہ منھج اہل بیت علیھم السلام کی پابندی کریں، حق کی اتباع کریں،محرمات اور عقائدی انحرافات سے خود کو دور رکھیں

اہلبیت علیھم السلام کےموالیوں پر واجب ہے کہ وہ منھج اہل بیت علیھم السلام کی پابندی کریں، حق کی اتباع کریں،محرمات اور عقائدی انحرافات سے خود کو دور رکھیں



22/9/2020


#اربعين__حسيني__1442ہجری
#لبيك__ياحسين__عليه_السلام
مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےاربعین حسینی کی یاد کو زندہ اور باقی رکھنے اور اہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لئے لاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں سے کربلائے مقدسہ کی جانب پیدل جانے والے زائرین کی خدمت اورانکی ممکنہ مدد اورحوصلہ افزائی کے لئے سفر لبیک یا حسین علیہ السلام میں شرکت  فرمائی اسی ضمن میں موصوف بصرہ کے بعد  ذی قار کے مختلف مقامات پر زائرین کے ہمراہ سفر ہوئے اورزائرین کی خدمت میں مرجع عالیقدردام ظلہ الوارف کا سلام اورانکی نصیحتیں نقل فرمائی اورمختلف مقامات پر زائرین کو خطاب  کیا۔
کربلاء مقدسہ کی جانب رواں دواں حسینی  قافلے سے اپنے خطاب  میں انہوں نے فرمایا کہ  اللہ سبحانہ  تعالی نے عراق کواہل بیت علیھم السلام کی  قبور مطہرہ کے ذریعہ عظیم نعمت سے نوازا ہے اورانکی برکتوں کے  حصار میں عراقی عوام کو رکھا ہے اسی وجہ سےعراق ائمہ اہلبیت  علیھم السلام کے مراقد مطہرہ کےسبب دنیا بھر کے موالیوں کا مرکز ہے۔  
حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ نےاپنے خطاب  میں محبان اہل بیت علیھم اسلام کو دعوت دی کہ  وہ منھج اہل بیت علیھم السلام کی پابندی  کریں، حق کی اتباع کریں،محرمات اور عقائدی وعقلی انحرافات سےخود کو دور رکھیں اسلئے کہ محرمات اورانحرافات سے اگر دوری اختیار نہ کی گئی تووہ دنیا و آخرت دونوں کو تباہ کر دےگی۔
جبایش کے مقام پرموصوف نے اپنے خطاب  میں فرمایا  کہ نجف اشرف میں موجودمرجعیت پوری دنیا کے مومنین کے ساتھ ساتھ عراقی عوام  کی طاقت ہے، انکی قرار گاہ ہے، مرجعیت ہمیشہ انکے دفاع میں ہےاور ہمیشہ کوشاں ہے کہ مصیبتوں سےانکو محفوظ رکھے اسی ضمن میں  ہمیشہ سیاسیوں کو نصیحت کرتی رہی  ہے کہ وہ حکومتی اداروں کی حالت کو بہتر کریں خاص کر خدمات عامہ سے جڑے اداروں میں اصلاح کو یقینی بنائیں اسلئے کہ مالی و اداری کرپشن نےان اداروں کا برا حال کر رکھا ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نےمزید فرمایا کہ عراقی عوام ان دنوں عظیم اسلامی شعائر  میں شرکت  کر رہی ہے جسکی وجہ سے عالمی سیاسی، اجتماعی ادارے اس کی تحلیل کر رہے ہیں اسکا مطالعہ کر رہے ہیں اور اس درس کو حاصل کر رہے ہیں کہ جسے اس شعائر الہیہ سے تمسک کے ذریعہ عراقی عوام پوری دنیا کو دے رہی ہے جبکہ اختلافات، انحرافات و بناوٹی نعروں  کی بھرمار کے باوجود عراقی عوام متحد و متفق ہے اور محبت حضرت امام حسین علیہ السلام سے خود کو متمسک رکھتے ہوئے حسینی راستے پر گامزن ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں