کربلاء کی جانب بڑھنےوالا ہرقدم نئی تاریخ رقم کررہا ہےاوراسلام محمدی کے دشمنوں کی سازشوں کو اپنے قدموں تلے روندتا جا رہاہے۔

کربلاء کی جانب بڑھنےوالا ہرقدم نئی تاریخ رقم کررہا ہےاوراسلام محمدی کے دشمنوں کی سازشوں کو اپنے قدموں تلے روندتا جا رہاہے۔



1/10/2020


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کوباقی رکھنے اوراہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لئےلاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں اور دیہاتوں سے کربلاءمقدسہ کی جانب پیدل جانے والے زائرین کی خدمت اورانکی حوصلہ افزائی کے لئے سفر لبیک یا حسین علیہ السلام میں شرکت فرمائی اسی ضمن میں موصوف بصرہ، ذی قار کے بعد میسان ناصریہ میں مختلف مقامات پر زائرین کے ہمراہ سفر ہوئے اور زائرین کی خدمت میں مرجع عالیقدردام ظلہ الوارف کا سلام اورانکی نصیحتیں نقل فرمائی اورمختلف مقامات پر زائرین کو خطاب  کیا۔
کربلاء مقدسہ کی جانب رواں دواں حسینی  قافلے سے اپنے خطاب میں انہوں نے فرمایا کہ زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام  کی خدمت کرنے والوں کا آخرت میں خصوصی مرتبہ ومقام ہےاور وہ بلند  مرتبے پر فائزہو نگے اور ظاہر ہےیہ سب کچھ انکی دنیا میں زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں قربانیوں اورجاں نثاریوں کے شرف کا نتیجہ ہے،  
زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں عراقیوں کی سخاوت، کرم وعطا کا تذکرہ مختلف معاشروں  میں موضوع گفتگو ہے اور بہت سی عالمی  تنظیمیں اس جذبہ خدمت،ایثار و قربانی کہ جسکی وجہ  سے انہیں باقی معاشروں سےامتیازی حیثیت حاصل ہوئی ہےکا مطالعہ اوراس پر تحقیق کررہی ہیں۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےفرمایا کہ  کربلاء کی جانب بڑھنےوالا ہر قدم نئی تاریخ رقم کر رہا ہےاوراسلام محمدی کے دشمنوں کی سازشوں کو اپنے قدموں تلے روندتا جارہا ہے اوریہ بڑھتا قدم ہمیں لشکر حسینی کا نصرت امام زمانہ عج کی تیاری کے پیش خیمہ کے طور پر ایک سپاہی بناتا ہے، انہوں نےمزید فرمایا کہ دشمنان اسلام عراقی جوانوں کے دین سےتمسک اورانکے عقائد کواعتراضات اور فرضی اور بے بنیاد باتوں کوعام کرکے متزلزل کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں، حسینیوں کو باخبر رہنا چاہئے کہ یہ دشمنوں کی سازشیں نئی نہیں ہیں بلکہ وہ بنو امیہ کی ابتداء سےآج تک اسی میں لگےہوئے ہیں لیکن ہم پُرامید  ہیں کہ جسطرح ہمارے ائمہ علیھم السلام اور انکے مخلصین نے ماضی میں انکی ساری سازشوں کو ناکام بنایا ہے اسی طرح ہم بھی ان تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور ان شاء اللہ امام زمانہ عج کے شیعہ بھی وہی کام کرکے انکے تمام ارمانوں پر پانی پھیر دینگے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں