عراقی عوام بہت سی سازشوں اورچیلنجوں کاسامناکررہی ہے لیکن عقائدی سازشیں اورچیلنج سرفہرست ہے

عراقی عوام بہت سی سازشوں اورچیلنجوں کاسامناکررہی ہے لیکن عقائدی سازشیں اورچیلنج سرفہرست ہے



17/10/2020


مرجع مسلمین وجہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفترکےمدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےچہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کوباقی رکھنےاوراہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کےلئےلاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں اور دیہاتوں سےکربلاء مقدسہ کی جانب پیدل جانےوالے زائرین کے ہمراہِ سفرہوتے ہوئےانکی خدمت میں مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  کی محبتیں اورانکا پیغام نقل فرمایا۔
بابل میں اس عظیم ومقدس حسینی اجتماع سےخطاب کرتے  ہوئے انہوں نےفرمایا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام   کی زیارت زیارات امام حسین علیہ السلام میں منفرد مقام رکھتی ہے بہت سی روایتیں اورنصوص ہمیں اسکی طرف رغبت دلاتی ہیں اورمومنین کی کثیر تعداد میں شرکت اوامر ائمہ علیھم السلام  کی اطاعت ہے۔
انہوں نے فرمایا کہ عراقی عوام دشمنوں کی بہت سی سازشوں  اور چیلنجوں کا سامنا کررہی ہے لیکن ان میں عقائدی  سازشیں اور چیلنج سر فہرست ہے لیکن موجودہ صورتحال   میں مومن شیعہ جوانوں کا کثیرتعداد میں پاپیادہ  نکلنا پرچم حق و صداقت کی بلندی اور دین و مذہب اورعقیدے کی طاقت و قوت  کا مظہرہے ساتھ ساتھ  دشمنوں کی جانب سے عقائد  کو متزلزل کرنے کی تمام سازشوں کی ناکامی ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے فرمایا کہ زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت کرنے والوں کی منزلت یگانہ ومنفرد ہے ساتھ ساتھ ولایت اہلبیت علیھم السلام  سے ہمارے تمسک کی علامت بھی ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں