ماضی میں عراقیوں نےدہشت گردی اورآج کورونا کوشکست دیکرزیارتیں انجام دی

ماضی میں عراقیوں نےدہشت گردی اورآج کورونا کوشکست دیکرزیارتیں انجام دی



17/10/2020


مرجع مسلمین وجہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزنداورمرکزی دفترکےمدیرحجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےچہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کوباقی رکھنےاوراہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لئےلاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں اور دیہاتوں سےکربلاء مقدسہ کی جانب پیدل جانےوالے زائرین کے ہمراہ سفرہوتے  ہوئے انکی خدمت  میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی محبتیں اورانکا پیغام نقل  فرمایا۔
جنوب بغداد میں اس عظیم ومقدس حسینی اجتماع سے     خطاب کرتے ہوئےانہوں نےفرمایا کہ پوری دنیا اورعراقی عوام  نےکورونا جیسی مہلک وباء کی وجہ سے سخت ایام کا سامنا کیا ہے لیکن ان مشکل بھرے ایام نے معاشرے میں آپسی  تعاون، اخوت اوراتحاد واتفاق کومزید مستحکم کیا ہےاوران مشکلات کے باوجود انہوں نے اپنےعمل سےثابت کیا ہےکہ اہلبیت علیھم السلام سےانکا تمسک اورلگاؤ باقی ہےاورانکے احکام کےپابند ہیں۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےفرمایا کہ ائمہ اطہار علیھم السلام نےحالات چاہےجیسے بھی ہوں خاص کر جب  خوف اوررکاوٹ ہو توزیارت امام حسین علیہ السلام پرتاکید فرمائی ہے، انہوں نے فرمایا کہ عراقی عوام نے پہلے ظالم صدامی حکومت پھر دہشت گردی اورآج کورونا سب کو نظر اندازاورشکست دیکر اوراسکی پرواہ کئے بغیرامام حسین علیہ السلام اورحضرت امام مہدی عج کی زیرنگرانی زیارتیں انجام دی ہیں۔
موصوف نےزائرین کے خدمت گذاروں سے مخاطب ہوتے  ہوئےفرمایا کہ درحقیقت آپ ہی صاحبان فضیلت وعظمت ہیں   اورآپ کی اس خدمت نے آپ کو دنیا وآخرت میں صاحب فضل  بنایا ہے اور روز قیامت کا انتظار کریں جب آپ کو خدا بہترین اجرسے نوازے گا، انہوں نےمومنین  سے فرمایا  کہ لازمی  طورپر ہمیں سیرت ائمہ علیھم السلام سے واقفیت ہونی چاہئے  تاکہ ہمارا عمل بغیر کسی کوتاہی کے انکے بتائے راستےکے  مطابق ہو ساتھ ساتھ ماہر ڈاکٹروں اورمرجعیت کی نصیحتوں پرجتنا ممکن ہو ضرورعمل کریں تاکہ اس وباء کو مزید پھیلنے سے روکا بھی جاسکےاورمومنین کے جانوں کی حفاظت بھی ہو۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں