برطانیہ اور تنزانیہ کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات 14/1/2017 |
لندن اور تنزانیہ میں رہنے والے پاکستانی مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا جو آدمی ایک یتیم کی کفالت کرتا ہے خدا کی ذات کفالت کرنے والے کے بچوں کو یتیم نہیں کرتا اور اگر وہ یتیم ہو بھی جائیں تو خدا ان کو ذلیل نہیں ہونے دے گا. آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا شکریہ ادا کیا. |