جمہوریہ ایران کےاسلامی شوری و امن کمیٹی اور خارجہ پالیسی کے سربراہ علاء الدین بروجردی کی مرجع عالی قدر(دام ظلہ) سے ملاقات

جمہوریہ ایران کےاسلامی شوری و امن کمیٹی اور خارجہ پالیسی کے سربراہ علاء الدین بروجردی کی مرجع عالی قدر(دام ظلہ) سے ملاقات

13/2/2017




عراق و شام کے سرکاری دورے  پر ائے ہوئے جمہوریہ ایران کےاسلامی شوری و امن کمیٹی اور خارجہ پالیسی کے سربراہ علاء الدین بروجردی اور انکے ہمراہ وفد نے

مرجع عالی قدر(دام ظلہ)  سے انکے مرکزی دفتر میں ملاقات  اس ملاقات میں مرجع عالی قدر (دام ظلہ) کی گفتگو کا محور  دونوں ممالک  (اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ عراق )کے مابین تعلقات پررہا اور بالخصوص امن  و اقتصادکے حوالےسے گفتگو کرتےہوئےاس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ دونوں ملکوں میں دہشت گردجنہوں نے اسلام کی توہین اوراسلام  کے خلاف محاذ برپا کیا ہوا ہے  ان سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت ہے

اور بہت جلد ایسے راہ حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے  جن کے ذریعے دہشت گردی سے نمٹا اور اسکا خاتمہ کیا جاسکے 

علاء الدین بروجردی صاحب نے مرجع عالی قدر (دام ظلہ) کی بیش قیمتی نصیحتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  مرجع عالی قدر (دام ظلہ) کے وقت دینے پر مزید شکریہ ادا کیا