مرجع عالی قدر دام ظلہ کے وکلاء اور طلاب حوزہ علمیہ بصرہ آپکے ارشادات سے استفادہ کرتے ہوئے

مرجع عالی قدر دام ظلہ کے وکلاء اور طلاب حوزہ علمیہ بصرہ آپکے ارشادات سے استفادہ کرتے ہوئے

13/3/2017




مرجع عالی قدر دام ظلہ کے دفترمیں حوزہ علمیہ بصرہ سےطلاب اور آپکے وکلاء تشریف لائے

آپ نے فرمایا کہ اسلام کے خلاف ہونےوالی بدترین سازشوں کو بےنقاب کرنےمیں ایک عظیم کردار علماء کرام  (بالعموم اسلام کے اور خصوصا مذہب اہل بیت علیہم السلام)  کا رہا ہے۔

 مرجع عالی قدر دام ظلہ نےمعاشرے میں شعوراجاگر کرنے کے ساتھ فضائل وسیرت اہل بیت علیہم السلام کو ذکر کرنے کی ضرورت پر زور دیا اورفرمایا کہ سیرت آل مصطفیٰٗ علیہم السلام سے حاصل ہونے والے دروس وعبرت کو بیان کیا جائےاور ان اصولوں کو کہ جن کو نبی اکرم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و ٓالہ) لائے لوگوں تک پہنچایا جائے اس کے علاوہ جو حوزہ علمیہ نے اس راہ میں خون دے کر قربانیاں دی ہیں اورسرزمین عراق کو داعش سے نجات دلائی ہے۔ آخر میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے آئے ہوئےتمام علماء کرام کی کامیابی اورعمل کرنے کی توفیق کی دعا کی۔