انڈونیشیاء میں سید خامنائی (دام ظلہ) کے وکیل نے مرجع عالی قدر (دام ظلہ) سے ملاقات کی:ہمیں میانہ روی اور ہرجگہ مؤمنین کے حقوق کا خیال کرنا چاہیے (مرجع عالی قدر دام ظلہ)

انڈونیشیاء میں سید خامنائی (دام ظلہ) کے وکیل نے مرجع عالی قدر (دام ظلہ) سے ملاقات کی:ہمیں میانہ روی اور ہرجگہ مؤمنین کے حقوق کا خیال کرنا چاہیے (مرجع عالی قدر دام ظلہ)

27/3/2017




مرجع عالی قدر (دام ظلہ) سے رہبراسلامی انقلاب ایران مرجع دینی حضرت آٰیت اللہ العظمی سید علی خامنائی (دام ظلہ) کے وکیل مولانا شیخ عبدالمجید حکیم الہی نے اپ کے دفتر میں ملاقات کی جس میں امت اسلامیہ کے مسائل زیر بحث رہے۔

مرجع عالی قدر(دام ظلہ) نے دوران گفتگو فرمایا کہ دشمنِ اسلام مسلمانوں کی وحدت کو توڑنا چاہتے ہیں اور اسلامِ حقیقی جو حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و الہ و سلم )لائے تھے۔ اس کوسازشوں کے ذریعے بگاڑنا چاہتے ہیں، آپ نے مزید فرمایا کہ ہم سب پر ضروری ہے کہ میانہ روی اختیار کریں۔ مومنین کے حقوق ہم پر واجب ہیں۔ مؤمنین کے اتحاد کے لیے کوشاں رہیں اور اپنے عمل و گفتگو میں سیرت اہل بیت (علیہم السلام ) کو نمونہ عمل قراردیں تاکہ ہم حقیقی اسلام کو لوگوں تک پہنچا سکیں۔

دوسری جانب مولانا شیخ عبدالمجید حکیم الہی نے مرجع عالی قدر (دام ظلہ) کو انڈونیشیا کے مسلمانوں کے حالات کومفصل آگاہ کیا اور جو آپ نے نصیحتیں اور رہنمائی فرمائی اسکا شکریہ ادا کیا۔