حرم مطہر حضرت عباس (علیہ السلام) سے آئے ہوئے وفد کی مرجع عالی قدر(دام ظلہ) سے ملاقات

حرم مطہر حضرت عباس (علیہ السلام) سے آئے ہوئے وفد کی مرجع عالی قدر(دام ظلہ) سے ملاقات

28/3/2017




مقدس مقامات میں کام کرنا عظیم شرف ہے ، سربراہان کو بھی اہل بیت علیہم السلام کی سیرت کو اپنےعمل سے ظاہرکرنا چاہئے

 مرجع عالی قدر(دام ظلہ)نے فرمایا کہ مقامات مقدسہ میں خصوصا حضرت عباس (علیہ السلام) کے حرم مطہر میں کام کرنا عظیم شرف ہے اورخدام کوبھی اہل بیت (علیہم السلام) کی سیرت کو نمونہ عمل بنا کر اس پر عمل کرنا چایئے ۔حضرت ابوالفضل العباس (علیہ السلام) نےجس زہد ، تقوی ، صبر واستقامت اور قربانی کوخصوصا جو روزعاشورہ اسلام کو زندہ کرنے کے لیے پیش کیا ہے ان کے حرم مطہر میں کام کرنے والوں کو بھی انہی سے آراستہ ہونا چاہیے ان کا اخلاق آپس میں ، زائرین اورتمام لوگوں  کے ساتھ اخلاقِ حضرت عباس علیہ السلام سے پرہونا چاہیے

آپ نے مزید فرمایا کہ دنیا بھر کے ممالک سے آئے ہوئے زائرین  کی خدمت کے لیے تمام خدمات فراہم کرانے کی ضرورت ہے

آپ نے  حرم میں کام کرنے والوں کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے ان سے سیرت اہل بیت علیہم السلام پر چلنے کی تمنا کی 

 دوسری جانب وفد نے آپ کی مہمان نوازی اور ارشادات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا