بغداد میں جمہوریہ اسلامیہ ایران کے سفیر اور انکے ہمراہ وفد نے مرجع عالی قدردام ظلہ سے ملاقات کی 3/4/2017 |
جمہوریہ اسلامیہ ایران کے سفیر جناب حسن دانائی فرفی صاحب نےایک وفد کے ہمراہ مرجع عالی قدردام ظلہ سے انکے مرکزی دفتر میں ملاقات کی جناب حسن صاحب نے آمد ماہ رجب اور مولا علی علیہ السلام کی ولادت پرہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئےمرجعیت کے فتویٰ کی برکت سےعراق میں ہونے والی فتوحات پر بھی خوشی کا اظہارکیا مرجع عالی قدر دام ظلہ نے دونوں ممالک کے آپسی تعلقات کی وسعت اورمذہبی روابط جن سے اتحاد کی فضا قائم رہے ان پرعمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے علمی و اقتصادی روابط میں مضبوطی کی اہمیت اور دونوں ممالک میں مذہبی سیروسفر و مقدس مقامات کے زائرین کی خدمت کی اہمیت کو بیان کرتےہوئے فرمایا کہ ان مقدس مقامات کے زائرین کی خدمت شرف عظیم ہے |