ہندوستانی کونسلر مرجع عالیقدر دام ظلہ کی خدمت میں۔

ہندوستانی کونسلر مرجع عالیقدر دام ظلہ کی خدمت میں۔

6/4/2017




آج بغداد میں موجود ہندوستانی سفارتخانے کے وفد نے کونسلر جناب منوج سنگھ نیگی کی قیادت میں مرجع عالیقدر دام ظلہ سے ملاقات کی۔

مرجع عالیقدر نے مہمان کونسلر سے فرمایا کہ ہندوستانی حکومت اپنے شہریوں کی امنیت اور مشترکہ تہذیب و تمدن کی حفاظت پر ضرور کام کرے اور ہر ممکنہ وسائل سے دہشت گردی سے نپٹا جائے۔

مہمان کونسلر نے ہندوستانی حکومت کی جانب سے مرجع عالیقدر دام ظلہ کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت اپنے تمام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنے پر پُر عزم ہے اور دہشت گردی سے سختی سے نپٹ رہی ہے۔

مہمان وفد نے مرجع عالیقدر (دام ظلہ) کا وقت دینے اور خصوصاً ہندوستانی طلاب کی خدمت اور مسلسل مدد کے لئے مرجع عالیقدر  دام ظلہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔