لبنان میں مرجع عالی قدر دام ظله کے دفتر میں یوم شہادت امام علی نقی علیہ السلام پر مجلس عزاء منعقد

لبنان میں مرجع عالی قدر دام ظله کے دفتر میں یوم شہادت امام علی نقی علیہ السلام پر مجلس عزاء منعقد

16/4/2017




روز شہادت امام علی نقی علیہ السلام لنبان میں مرجع عالی قدر دام ظله کے دفتر میں مجلس عزاءکا انعقاد کیا گیا اس مجلس میں شام اور لبنان میں مرجع عالی قدردام ظله کے وکیل نے شرکت کی

لبنان دفتر کے اعلامی نمائندے نے مرکزی دفتر میں اپنے ہم منصب کو بتایا کے دفتر مرجع عالی قدر دام ظله میں امام علی نقی علیہ السلام کی پردرد شہادت کے موقع  پر مجلس عزاء برپا کی گئی اس مجلس میں امام علی نقی علیہ السلام کی سیرت مبارکہ اورامت اسلامیہ پر جو اس شہادت کے اثرات مرتب ہوئے ہیں ان کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام علی نقی علیہ السلام کی سیرت عطاء الہی کی زندہ مثال ہے اور آپکی سیرت اھل بیت اطھار علیھم السلام کی نمائندگی کرتی ہے مجلس عزاء عظیم وعظ و نصیحت پر مشتمل تھی اس مجلس میں امام علی نقی علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا