لبنان میں مرجع عالی قدردام ظلہ کے دفتر میں جناب زینب سلام اللہ علیھا کی وفات پر مجلس عزاء کا انعقاد 22/4/2017 |
مجلس مرجع عالی قدردام ظلہ کے لبنان اور شام میں وکیل کی جانب سے منعقد ہوئی آپ نے اس مجلس میں شرکت بھی کی مجلس میں جناب زینب عقیلہ بنی ہاشم فخرمخدرات سلام اللہ علیھا کے یوم وفات کی یاد کو تازہ کیا گیا ٹیلی فونی رابطہ سےاعلام کے مسئول نےبتایا کہ اس مجلس میں بی بی پرڈھائے گئے مصائب پرمؤمنین نے بہت گریہ کیا مجلس عزاء میں آپکی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اورشہزادی کی اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام کےساتھ روزعاشوراء وفا اور مصیبتوں کا ذکر کیا جناب زینب سلام اللہ علیھا کی یاد منانا اس عزم کو زندہ کرتا ہے کہ ہم راہ امام حسین علیہ السلام پر چلتے ہوئے آگے بڑھیں مجلس عزاء کے اختتام پر امام زمانہ عج کے ظہور میں تعجیل اور مرجع عالی قدر دام ظلہ کی صحت وسلامتی کے لیے دعا کی۔ |