کفیل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات 28/4/2017 |
مولا عباس علیہ السلام کے روضہ کی طرف سے کربلا میں بنائے گئے کفیل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الحاج شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمیٰ سے علمی استفادہ کرناتھا۔ اس ملاقات میں ڈاکٹروں نے میڈیکل سے متعلق سوالات کے جوابات مرجع عالی قدر دام ظلہ سے دریافت کیے۔ اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ ڈاکٹر کے لیے اخلاق بہت اہم چیز ہے اور ڈاکٹر کو مریض کے ساتھ اخلاق سے پیش آنا چاہیے. آخر پر ڈاکٹروں نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ نیز یہ بھی یاد رہے کہ ان تمام ڈاکٹروں کا تعلق پاکستان سے تھا۔ |