حرم سیدہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے متولی شرعی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے مرجع عالی قدر دام ظلہ سےملاقات کی

حرم سیدہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے متولی شرعی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے مرجع عالی قدر دام ظلہ سےملاقات کی

7/5/2017




آیت اللہ سید محمد سعیدی نے اپنے وفد کے ہمراہ مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات کی آیت اللہ سید محمد سعیدی قم مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی بہن حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کےحرم مبارک کےمتولی شرعی ہیں

مرجع عالی قدردام ظلہ نے عتبات مقدسہ کی اہمیت اورعظمت پر گفتگو کرتے ہوئے مؤمنین کے دلوں میں ان عتبات مقدسہ کی عظمت اور خصوصا حضرت بی بی معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کی عظمت کو بیان کیا جنہوں نے اہل بیت نبی اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ہو نے والے ظلم کا مشاہدہ کیا ، اللہ کی ذات نے انکو کرامات اور مقام عظیم عطا کیا

مرجع عالی قدردام ظلہ نے رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اھل بیت اطھارعلیھم السلام کی احادیث  کو بیان کیا، مؤمن  کے دل میں انکی عظمت ہے اسکا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ ہستیاں نجات کی کشتیاں ہیں اور ہرمؤمن کے لیےراہ نجات ہیں