حجۃ الاسلام والمسلمین سید میر داماد بحرالعلوم دام عزہ محضر مرجعیت میں 11/6/2017 |
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے دفتر میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود میر داماد بحرالعلوم دام عزہ اپنے وفد کے ہمراہ تشریف لائے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے آئے ہوئے مہمان وفد کے ساتھ امت اسلامیہ پر گفتگو کی اور بتایا کہ دشمن خط اہل بیتؑ پر موجود معالم اسلامی کومسخ کرنا چاہتے ہیں مزید فرمایا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف نے حقیقی اسلام کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں تاکہ دشمن کے ارادے کو نیست و نابود کیا جاسکے اپنی گفتگو کے آخر میں تمام اہل بیتؑ کی اتباع کرنے والوں کی امن و سلامتی کے لیے دعا گو ہوئے۔ |