عراق میں موجود فرانس کے سفیر کی آمد :جب تک دنیا کے بڑے ممالک میں دوہرا معیار موجود ہے اس وقت تک امن نا ممکن ہے

عراق میں موجود فرانس کے سفیر کی آمد :جب تک دنیا کے بڑے ممالک میں دوہرا معیار موجود ہے اس وقت تک امن نا ممکن ہے

20/11/2017




ہم نے عراق میں نئے فرانسی سفیر بورنو اوبییر سے گفتگوکرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے کی دعوت دی اور کہا کہ دہشت گردی کو سمجھنے کے لیے دوہری پالیسی کا خاتمہ ہونا چاہیے انکے اصل سرچشمہ اور تعاون کی کیفیت کو بند کرنا چاہیے دنیا میں اس وقت تک امن برقرار نہیں ہو سکتا جب تک بڑے ممالک کی جانب سے دہرا معیار موجود ہے انہیں چاہیے کہ وہ اہنی سیاست میں نظر ثانی کریں اگر وہ امن کے مسئلے کو حل کرنے میں جدیت رکھتے ہیں

ہم ہر اس کام کو سراہتے ہیں جو دونوں طرف سے تعلقات میں ترقی کا سبب بنیں جن سے قوم کی خدمت کی جاسکے خصوصا اقتصادی حوالے سے اور یہ سب کچھ دونوں ممالک کے لوگوں کی ثقافتوں کے احترام سے ممکن ہے عراق کے دروازے  پڑوسی ممالک اور پوری دینا کے لیے کھلے ہیں اور ہم ان ممالک میں کشیدگی کے کم ہونے سے بہت خوش ہیں تاکہ امن سلامتی کی جانب قدم بڑھایا جا سکے