مرجع عالی قدر کی ذی قار یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلاب سے ملاقات

مرجع عالی قدر کی ذی قار یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلاب سے ملاقات

5/12/2017




مرجع عالی قدر دام ظلہ نے جدید وسائل مہیا کرانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ہمارے نوجوان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں  آپ نے کہا کہ یہ ہی عراق کے قائد اور اسکا  مستقبل ہیں جنکا سب کو انتظار ہے یہ اللہ اور اس کے رسول (ص ) کی امانت ہیں ان افراد کی گردن پر جو انکی تربیت میں مصروف ہیں اور انہیں اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں جوان کر رہے ہیں ان یونیورسٹٰی کے اساتذہ کو اس کی اہمیت اوراس امانت کی عظمت جو انکے پاس ہے اس کو درک کرنا چاہئے اسی لئے ان پر ضروری ہے کہ یہ لوگ اپنی تمام تر توانائی ان کے علم و معرفت کو اعلی درجہ تک پہچانے کے لیے لگائیں  اور اس کے ساتھ ہی ان کی روحوں میں سرزمین عراق کی محبت اور اسکے ساتھ خلوص کو بھی کاشت کرنا چاہئے
یہ تمام گفتگو مرجع عالی قدر دام ظلہ نے ذی قار یونیورسٹی سے آئے ہوئے طلاب اور اساتذہ کرام سے کی
آخر میں آئے وفد نے مرجع عالی قدر (دام ظلہ ) کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور ان پدرانہ نصیحتوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو آپ نے فرزندان عراق کو پیش کیں۔