مدرسہ ولی العصر (عج) کا افتتاح حوزہ علمیہ نجف اشرف عراق میں نو تعمیر مدرسئہ ولی العصر ( عج ) کا

مدرسہ ولی العصر (عج) کا افتتاح حوزہ علمیہ نجف اشرف عراق میں نو تعمیر مدرسئہ ولی العصر ( عج ) کا

1/1/2018




افتتاح بدست حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ قرار پایا اس مدرسے کی تاسیس عراق کے باہر سے طلب علم کیلئے آنے والے طلاب کے مزید قیام کی سہولیتوں میں اضافے کی غرض  سے کی گئی ہے۔
 اس مدرسے کی تاسیس عراق کے باہر سے طلب علم کیلئے آنے والے طلاب کیلئے مرجع عالیقدر دام ظلہ کے مرکزی دفتر کی جانب سے پیش کی جانے والی  خدمات میں یہ ایک نیا باب ہے جسکا قیام مرکزی دفتر کی زیر نگرانی اور A S R  فاؤنڈیشن رینوین اور بعض مومنین کے تعاون سے کیا گیا ہے
افتتاحیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے فرمایا کہ اسطرح کی سر گرمیاں اور منصوبے جاری و ساری رہنے چاہیئے تاکہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کی علمی سرگرمیوں کومزید تقویت اور دوام ملے  
حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی  دام عزہ نے اپنی تقریر میں مزید فرمایا کہ نجف اشرف میں جو علم کا مینار ہے وہ حضرت امیر المومنین (ع) کی وجہ سے ہے اور آج تک طلب علم کا سلسلہ نہیں رکا۔ یہ مبارک حصہ تمام آسمانی ادیان کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ علوم کی تربیت گاہ ہے
انہوں نے مزید فرمایا کہ آج عراق اور عراق کے باہر طلاب علوم دینیہ کے اہل خانہ اپنے فرزندوں اور بھائیوں کو اس نگاہ سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ حصول علم میں بلند و بالا مراتب اور مقام کو حاصل کریں تاکہ دین کی حمایت، عقیدے کا دفاع، نیکیوں اورسیدھے راستے کی ہدایت کرنے والے بنیں۔