مرجع عالیقدردام ظلہ نے شہداء کے گھروالوں سےخطاب کرتے ہوئے فرمایا ’’آپ لوگوں نےاپنے جہاد سے ثابت کر دیا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) زندہ ہیں۔ شہداء کے یتیموں کو چاہیئے کہ اپنا سر فخر سے بلند رکھیں

مرجع عالیقدردام ظلہ نے شہداء کے گھروالوں سےخطاب کرتے ہوئے فرمایا ’’آپ لوگوں نےاپنے جہاد سے ثابت کر دیا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) زندہ ہیں۔ شہداء کے یتیموں کو چاہیئے کہ اپنا سر فخر سے بلند رکھیں

1/1/2018




"نجف اشرف میں مرجعیت شہداء کے خانوادوں کی ممنون و مشکور ہے کہ انہوں نے عراق کیلئے سب سے قیمتی چیز جو ان کے پاس تھی اسکی قربانی دی ہے‘‘
صوبہ واسط اور دیالیٰ سے شہداء کے گھر والے مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں.
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے اس ملاقات میں فرمایا کہ مشرق و مغرب سے ہمارے بچوں اور بوڑھوں نے جو شہادت کا جام نوش کیا ہے وہ صرف اور صرف انسانیت اور عراق کو انکے دشمنوں سے بچانے کیلئے تھا۔
اگر مال و دولت سے شہداء کے یتیموں اور گھر والوں کی خدمت نہ کی تو ہمیں ہوشیار رہنے کے ساتھ ساتھ فکر کرنی چاہیئے کہ کہیں ہمیں رسول خدا ( ص) اور انکے اہلبیت (ع) کے حضور شرمندگی نہ اٹھانی پڑے  
شہداء ہمارا فخر، ہماری عزت و کرامت ہیں، وہی اسلام کے دلیروبہادر ہیں ان کی ہی وجہ سے ہمیں کامیابیاں ملی ہیں، انہیں کی وجہ سے مقامات مقدسہ اور ناموس کی حفاظت ہوئی ہے، شہداء کے گھر والوں کی خدمت میں اگرکسی طرح کی کوئی کوتاہی ہوئی تو چاہے فقیر ہو یا متوسط الحال کوئی صاحب عذر نہیں ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ مرجع عالیقدر (دام ظلہ) نے مزید فرمایا کہ ہمیں آئمہ (ع) نے سکھایا ہے کہ نہ  صرف شہداء کے یتیموں کا خیال کریں بلکہ انکے بعد انکی کی نسلوں کا بھی ہمیں خیال کرنا ہے اسی ضمن میں اپنی ذمہ داریوں پر غور کریں جب کہ شہداء کے گھر والوں کی رات بھوکے پیٹ گذر جاتی ہے  
مرجع عالی قدر (دام ظلہ ) نے اہل عراق کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ
’’اے عراقیو! آپ لوگوں نے اپنے جہاد کے ذریعہ یہ ثابت کر دیا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) زندہ ہیں واجب ہے کہ ہم شہداء کے یتیموں کو بتائیں کہ انکے والد امام حسین (ع) کے انصار اور انکی اتباع کرنے والوں کے ساتھ ہیں اسلئے انہیں اپنا سر فخر سے بلند رکھنا چاہیئے‘‘۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ عراق کے دشمنوں کے ساتھ کسی طرح کی کوئی نرمی اور ڈھیلائی نہ برتی جائے۔ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے عراق کے دشمن شر پھیلانے کی غرض سے موقع کی تلاش میں رہیں گے اسلئے ضروری ہے کہ پر امن تنظیموں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں تاکہ مکمل طور پر داعشیوں اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو سکے۔
اسی ملاقات کے ضمن میں مرجع عالی قدر دام ظلہ کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے  بھی شہداء کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انکا پر تپاک خیر مقدم کرتے ہوئے  انکے اس عظیم صبر پر شکریہ ادا کیا کہ جنکا مظاہرہ انہوں نے دین، وطن، ناموس کی حفاظت کی خاطر اپنے عزیزوں اور جگر کے ٹکڑوں کے کھونے پر کیا ہے
حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے فرمایا کہ نجف اشرف میں مرجعیت شہداء کے خانوادوں کی ممنون و مشكور ہے کہ انہوں نے عراق کیلئے سب سے قیمتی چیز جو انکے پاس تھی اسے قربان کرکے سب سے اعلی و ارفع مثال قائم کی ہے  ملاقات کے آخر میں پروردگار سے دعا کی کہ شہداء کے درجات مزید بلند ہوں اور خدا انہیں ہمارے رسول (ص) اور انکے اہلبیت (ع) کے ساتھ محشور کرے۔