مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں کثیر تعداد میں ہندوستان سے آئے ہوئے اہل سنت زائرین

مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں کثیر تعداد میں ہندوستان سے آئے ہوئے اہل سنت زائرین

9/1/2018




مرجع عالی قدر دام ظلہ نے ان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ لوگوں نے میرے دفتر آکر مجھ سے محبت کا اظہار کیا ہے لہذا میں چند باتیں آپکی خدمت میں پیش کرنا چاہتاہوں ۔
آپ نے فرمایا کہ خداوندعالم جب کسی کی مدح و ثنا کرتا ہےتو اسکا مطلب یہ ہے کہ وہ ہمارے لئے حکم ہوتا ہے کہ ہم بھی ان کی ہی طرح بنیں جنکی خدا نے مدح و ثنا کی ہے
مزید آپ نے سورہ فصلت کی اس آیت  إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ کو واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ ارشاد خداوندعالم ہے کہ  وہ لوگ جنہوں نے خدا ہی کو اپنا رب سمجھا اور اس کے بعد اس عقیدے پر گامزن رہے (جب ان کی موت قریب آجاتی ہے تو جوق در جوق) ملائکہ ان کے پاس جنت کی بشارت لیکر آتے ہیں اور کہتے ہیں ڈرو نہیں تمہارے لئے جنت کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں تم دنیا ،اپنے بچے اورمال و دولت کو چھوڑ رہے ہواسکا غم نہ کرو، ڈرو نہیں ہماری جنت کی اس بشارت کو قبول کرو کہ جسکا وعدہ (انبیاء ع ) نے کیا تھا۔
آپ نے فرمایا کہ میں اس آیت کی جانب اپنے مسلم بھائیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس  کی طرف متوجہ ہوں اور اسمیں غور و فکر کریں اور اپنے آپ کو اس ڈھانچے میں ڈھالنے کی کوشش کریں   
آپ نے وضاحت کرتے ہوئے فرمایا صرف زبان سے نہیں بلکہ اپنے کردارو افعال سے یہ ثابت کریں کہ ہم واقعاً خدا ہی کو اپنا رب سمجھتے ہیں۔ اطاعت رسول(ص) کرتے ہوئے زندگی گزاریں کیوں کہ یہ بھی اللہ کا حکم ہے کہ رسول(ص) کی اطاعت کریں۔
آخر میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے زائرین کو نجف، کربلا ، سامراء اور کاظمین کی زیارت کی توفیق نصیب ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ ان زیارتوں کے طفیل آپ  لوگوں کے ظاہر و باطن میں حقیقی تبدیلی واقع ہو ۔