حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ کا مجاہدین سے خطاب

حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ کا مجاہدین سے خطاب

10/1/2018




 *امام حسین علیہ السلام کی برکت اور آپکی غیرت و حمیت سے عراق نے عزت پائی ہے، مقدسات اور ناموس محفوظ رہے، آپ ہی اللہ کی وہ طاقت ہیں جسکے ذریعہ اللہ تعالی نے شریعت محمدی کے دشمنوں کو نیست ونابود کیا ہے ۔

مرجع عالیقدر دام ظلہ کے فرزند اورمرکزی دفترکے مدیرحجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے دستہ امام علی علیہ السلام کے بعض رہنماء و ذمہ داران اور مجاہدین سے خصوصی ملاقات میں عراق اور عراقیوں کیلئے حاصل کی جانے والی فتح پرانہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ ہی ہمارے بہادر، ہمارے لئے فخراور ہماری عزت ہیں۔
الشیخ علی النجفی دام عزہ نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کے مجاہدین کے متعلق ارشاد کو دہراتے ہوئے فرمایا
"ہر وہ ہاتھ کہ جو دشمنان اسلام کے خلاف بندوقوں کے گھوڑوں(Trigger) کو دباتے ہیں انکا بوسہ لینا ہمارے لئے شرف کی بات ہے  بلکہ ہم آپ کے جسموں پر پڑنے والی گرد وغبارکو بھی متبرک سمجھتے ہیں"
حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے  اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ ہمارے شہداء کے پاک خون، ہمارے زخمیوں کے زخم اور آپکی  غیرت و حمیت ہی کی وجہ سے مسلم مملکتوں اورعراق کی پاک مٹی  سے ظلم و ستم کا خاتمہ ممکن ہواہے۔
آپ لوگوں نے ہی مقامات مقدسہ اور ناموس کی حفاظت کی ہے اللہ تعالیٰ نے اپنی سب سے عظیم چیز کے ساتھ مختص کرتے ہوئے آپ لوگوں کو اپنی قوت و طاقت شمار کرتے ہوئے آپ کے ہاتھوں رسول اللہ حضرت محمد (ص) کی شریعت کے دشمنوں کا خاتمہ کیا ہے۔
یہ ساری فضیلتیں اور فتوحات قیام حضرت امام حسین (ع) اور ان منبروں کی برکات ہیں کہ جسکے ارد گرد ہم سب کی تربیت ہوئی ہے۔ آپ ہی حقیقی معنوں میں قیام امام حسین (ع) کا حقیقی اور قدرتی امتداد ہیں۔
شمال سے جنوب، مشرق سے مغرب تک پورے عراق کی آزادی کیلئے مرجعیت کے فتوے پر لبیک ، اور آپ لوگوں کے شرعی قیام نے آپ لوگوں کو ثورۃ العشرین کے بہادروں کی صف میں کھڑا کر دیا ہے اور آپ لوگ انکا حصہ اور تسلسل بن گئے ہیں ۔
اللہ نے آپ لوگوں کو ایسے گروہ کی صورت عطا کردی کہ جنکے ہاتھوں شریر ترین پوری فوج (کہ جنکے مقابلے سے دنیا کی فوجیں اور طاقتیں عاجز تھی) کی شکست لکھ دی اور اسطرح آپ لوگوں کے ذریعے خدا نے اپنی عظمت اور اپنے دین کی عزت کو ظاہر کیا۔
آئے ہوئے وفد نے مرجعیت کے پرچم تلے ہمیشہ حاضر رہنے کے عہد کی تجدید کرتے ہوئے فرمایا کہ نجف اشرف میں موجود مراجع کرام کے ہم لوگ ہمیشہ وفادار سپاہی بن کر انکے پرچم تلے حاضر رہیں گے۔