مرجع عالی قدردام ظلہ کا حشد شعبی کے مجاہدین سے خطاب : آپ لوگوں کی فتح رسول اعظم (ص) کی فتح کے ساتھ ساتھ مقدسات، جان ومال اور ناموس کی حفاظت ہے۔

مرجع عالی قدردام ظلہ کا حشد شعبی کے مجاہدین سے خطاب : آپ لوگوں کی فتح رسول اعظم (ص) کی فتح کے ساتھ ساتھ مقدسات، جان ومال اور ناموس کی حفاظت ہے۔

3/1/2018




مرجع عالی قدر دام ظلہ نے حشد شعبی کے مجاہدین کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے فرمایا کہ جو کچھ آپ نے دین اور وطن کےلیے پیش کیا ہےاسکا رتبہ بہت عظیم ہے دہشت گردی کے خاتمے کا مطلب ایک گمراہ اور گمراہ کن گروہ کا خاتمہ ہے جس نے سید المرسلین اور مخلوقات میں سب سے افضل ہستی حضرت محمد (ص) کی شریعت کو بدنام کیا ہوا تھا اس ضمن میں آپ کا جہاد رسول اعظم (ص) اور انکی شریعت کی مدد ہے،  اس جہاد سے مقامات مقدسہ، ملک، جان و مال اور ناموس کی حفاظت ہوئی ہے یہ سب اہل بیت  عصمت و طہارت (ع) کا فضل اور اس ماحول کا اثر ہے جس میں آپ لوگوں کی تربیت ہوئی ہے ۔
مجاہدین نے مرجعیت دینیہ نجف اشرف  کے پرچم تلےباقی رہنے اور ان سے رہنمائی حاصل کرتے رہنے کا عہد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ اس ملک، قوم اور مقدسات کے لیے ڈھال کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔