حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ کا حشد شعبی کے بہادروں سے خطاب

حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ کا حشد شعبی کے بہادروں سے خطاب

15/1/2018




عراق کے بہادروں نے دنیا کو قربانی، وفاداری اور غیرت کا درس دیا ہے
مرجع عالیقدر دام ظلہ کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے مرکزی دفتر میں حشد الشعبی (سرایا عاشوراء) کے مجاہدوں سے ملاقات کرتے ہوئے فرمایا کہ مرجعیت دینیہ کو اپنے ان بیٹوں پر فخر ہے کہ جنہوں نے پوری دنیا کو وطن اور دین کیلئے قربانی، وفاداری اور غیرت کا درس دیا ہے۔    
آپ نے اپنی گفتگو میں مزید فرمایا کہ حشد شعبی نے جو شہداء اور زخمی پیش کئے ہیں وہ  خدا کی نظروں میں ہے اور فقط اسی کی رضا اور خوشنودی کیلئے ہے۔ حضرت امام حسین (ع) بلکہ تمام مقدسات اور اس زخمی ملک عراق کہ جس نے دہشت گردی کی مصیبتیں جھیلیں ہیں کی مدد کیلئے یہی حق کا راستہ ہے۔
آپ نے اس عظیم فتح کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خدا سے دعا کی کہ ہمارے شہداء کو انبیاء (ع) اور صالحین کے ساتھ اعلیٰ علیین میں شمار کرے اور رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ کا سایہ نصیب ہو  یہ اسلئے کہ وہ اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام  کے راستے پر ہیں۔  
آئے ہوئے وفد نے مرجعیت دینیہ کے ساتھ اپنی دائمی محبت کا اظہارکرتے ہوئے فرمایا کہ اگر یہ محبت نہ ہوتی تو عراق کبھی یہ فتح حاصل نہ کرپاتا اور اسکی آزادی اور کرامت کہ جسے اس زمین کے اشرار نے نجس کردی تھی کبھی واپس نہ آپاتی مزید مجاہدوں نے اللہ اور اسکے رسول(ص) سے تجدید عہد کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ ہمیشہ تمام مقدسات اور اس ملک عراق کے لیے ڈھال کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔