شہداء کے احترام میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کی جانب سے تقریب کا انعقاد 5/1/2018 |
مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ کے نمائندے حجۃ الاسلام سید عبد اللطیف عمیدی صاحب کی حوزہ علمیہ نجف اشرف کی جانب سے شہداء کے احترام میں مسجد خضراء میں منعقدہ تقریب میں مشارکت اس کے علاوہ انہوں نےفرمایا کہ نمائندوں نے اس معرکہ شرف اور جہاد میں واجب کفائی کے فتوے پر لبیک کہا جس کے نتیجہ میں سرزمین عراق کی آزادی ممکن ہوسکی۔انہوں نے مزید بیان کیا کہ مرجعیت کے نمائندے افواج عراق خاص کر حشد شعبی کے شہداء کے خانوادوں کی ہر ممکن مدد میں مشغول ہیں اور شہداء کے خانوادوں کے متعلق مرجع عالیقدر دام ظلہ کے ارشادات واضح ہیں۔ اسی ضمن میں نمائندوں کی ایک بڑی تعداد اس میں کوشاں ہے۔ |