مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے ایزیدیوں کے وفد سے خطاب میں فرمایا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پوری کوشش کرے۔ 19/1/2018 |
مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ایزیدیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انکے واقع حال اور دہشت گردوں کی جانب سے جن مجرمانہ افعال کا ان لوگوں نے سامنا کیا اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ |