حجۃ الاسلام شیخ علی النجفی دام عزہ نے فرمایا یہ لازمی ہے کہ ہم عراقی مسلح افواج کی بلند معنویت اور حوصلے کوباقی رکھیں تاکہ اسلام اور عراق کے دشمنوں پر حاصل کی گئی فتح کو باقی اور محفوظ رکھا جاسکے۔

حجۃ الاسلام شیخ علی النجفی دام عزہ نے فرمایا یہ لازمی ہے کہ ہم عراقی مسلح افواج کی بلند معنویت اور حوصلے کوباقی رکھیں تاکہ اسلام اور عراق کے دشمنوں پر حاصل کی گئی فتح کو باقی اور محفوظ رکھا جاسکے۔

17/1/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام تائیدہ نے امام علی (ع) بریگییڈ کی جانب سے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کی خدمت کیلئے قائم کئے گئے خیری فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے فرمایا کہ حقیقت میں مرجعیت نجف نے ہی اپنے مبارک فتوے اور مسلح افواج کی پشت پناہی کے ذریعہ عراق میں حاصل کی جانے والی فتوحات اور کامیابیوں کی قیادت، کفالت اور رعایت کی ہے  اب جبکہ ہمیں دہشت گردوں پر فتح مل چکی ہے عراقیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس فتح کو باقی اور محفوظ رکھیں۔
آپ نے اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ یہ لازمی ہے کہ ہم مسلح افواج عراق کی بلند معنویت اور حوصلے کوباقی رکھیں تاکہ اسلام اور عراق کے دشمنوں پر حاصل کی گئی فتح کو باقی اور محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے ختم کرنے کی ہر طرح کی کوششوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اسے ناکام بنایا جا سکے۔  
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام تائیدہ نے فرمایا کہ شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ تمام عراقیوں کی گردنوں پر امانت ہیں لہذا شہداء کے پاک خون کہ جس سے عراق کی زمین سیراب ہوئی اور شہداء اور زخمیوں کی بہادری کے عزت و احترام میں تمام عراقیوں پر انکی دیکھ بھال، سرپرستی انکے حق کے لئے کھڑے ہونا لازم ہے۔