مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کی ناصریہ سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات دہشت گردوں پر فتح کا مرحلہ عراق کی تاریخ کا اہم ترین مرحلہ تھا لیکن آنے والا مرحلہ اس سے زیادہ اہم اور حساس ہے

26/1/2018

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں صوبہ ذیقار( ناصریہ) سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں پدرانہ نصیحتیں کرتے ہوئے فرمایا کہ دہشت گردوں پر فتح کا مرحلہ عراق کی تاریخ کا اہم ترین مرحلہ تھا لیکن آنے والا مرحلہ اس سے زیادہ اہم اورحساس ہے داعش کے بھیڑیے معاشرے میں داخل ہوچکے ہیں اور یہ عراق کے لیے خطرہ بنے ہوئےہیں لہذا سارے عراقیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ انکی پہچان کرکے ذمہ دار اداروں کے حوالے کریں
مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے مؤمنین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ غریب اور یتیم گھرانوں کی مدد کریں، انکی زندگی بہتر بنائیں، انکا ساتھ دیں تاکہ انکی ضروریات پوری ہوسکے۔