مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے شہداء کے اہل خانہ سے اپنے خطاب میں فرمایا

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے شہداء کے اہل خانہ سے اپنے خطاب میں فرمایا

28/1/2018




اپنے سروں کو بلند کریں، آپ اسلام اور عراق کے بہادروں کے وارث ہیں کہ جنہوں نے اپنے پاک خون سے اس سرزمین کو سیراب کیا ہے
 مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ نے شہداء کے خانوادوں سے ملاقات میں پدرانہ نصیحتیں کرتے ہوئے فرمایا کہ شہیدوں کے اہل خاندان کو چاہیئے کہ اپنے سروں کو بلند کریں اسلئے کہ انکے والدین، بچوں اور شوہروں نے سرزمین مقامات مقدسہ عراق کے میدان جہاد کو اپنی بہادری اور اسے دہشت گردوں کے غاصبانہ قبضے سے آزاد کرانے کا شرف حاصل کیا ہے ان شہداء نے اپنی جان کی قربانی دی ہے، اپنے خون سے اس زمین کو سیراب کیا ہے تاکہ وہ دشمنوں کے مقابل آزاد اور مضبوط رہے۔
مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ شہداء عراق اسلام اور مذہب اہل بیت علیہم السلام کے شہداء ہیں اور انکا بروز قیامت ان شاءاللہ عظیم مقام ہوگا۔ مزید انہوں نے شہداء کے یتیموں کی ماؤں سے مخاطب ہوتے فرمایا کہ وہ پیار و محبت جو انہیں انکے والد سے ملتی تھی اسکے بدلے میں بھی اب انہیں ہی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ مزید انہوں نے مومنین کو دعوت دی کہ وہ ان یتیموں اور شہداء کے خانوادوں کی مالی و معنوی مدد کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔