مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کی بغداد سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات عتبات مقدسہ کی زیارت انسان کی اصلاح کا دروازہ ہے اور غلطیوں اور گناہوں کو چھوڑنے کا ذریعہ ہے۔

28/1/2018

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے بغداد سے آئے ہوئے وفد سے پدرانہ نصیحتوں میں محاسبہ نفس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اپنی خطاؤں اور روزانہ کی غلطیوں پو غور کریں تاکہ انہیں درست کیا جاسکے اور تقوی اور قرب الہی سبحانہ تعالی کو پایا جا سکے۔
آپ نے مزید فرمایا کہ عتبات مقدسہ کی زیارت کا مقصد انسان کی راہ کو صحیح کرنا ہے اور گناہ اورمعصیت کو چھوڑنا ہے، نیک نیتی سے اللہ سبحانہ تعالی کی اطاعت کریں تاکہ یہ زیارت حقیقی معنوں میں جنت اور ہمیشہ حاصل ہونے والی کامیابی کا دروازہ بن سکے۔