حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی (دام عزہ) نے مقامات مقدسہ کی ضریحوں کی صناعت کیلئے تیار کئے گئے میثم تمار (ع) کارخانے کا دورہ کیا اور وہاں اس اہم منصوبے پر خدمت انجام دینے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی (دام عزہ) نے مقامات مقدسہ کی ضریحوں کی صناعت کیلئے تیار کئے گئے میثم تمار (ع) کارخانے کا دورہ کیا اور وہاں اس اہم منصوبے پر خدمت انجام دینے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

8/2/2018

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف ) کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی ( دام عزہ ) نے مذکورہ دورے کے ضمن میں تعمیراتی کام اور پیشرفت سے مطلع ہونے کے بعد فرمایا کہ سرزمین عراق عظمتوں اور اہمیت کی حامل ہے، اس زمین کو اولیاء، صالحین اور سب سے بڑھکر اماموں کے مراقد مقدسہ نے شرف بخشا ہےجو کہ ہمارے اس پاک مٹی پر فخر و مباہات اور عزت و شرف کو فروغ دیتا ہے۔  
انہوں نے مزید فرمایا کہ اس مہم منصوبے پر خدمت انجام دینے والوں کے کاندھوں پر عظیم ذمہ داری ہے اور اسکے ساتھ ساتھ وہ دنیا و آخرت میں اس خدمت کے ذریعے عظیم شرف حاصل کر سکتے ہیں۔