حشد شعبی کی بقا اور اسکی حمایت عراق کے امن و امان کی ضمانت ہے

حشد شعبی کی بقا اور اسکی حمایت عراق کے امن و امان کی ضمانت ہے

5/3/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے صوبہ دیوانیہ میں فتوی جہاد کفائی کے شہداء کی یاد میں منعقدہ جلسے سے خطاب میں امنی تنظیموں کی بقاء کی خاطر تعداد اور قوت میں اضافے ، اپنی ذمہ داریوں کی صحیح انداز میں ادائیگی اور اسمیں بہتری ، کسی بھی فوری ( ایمرجنسی ) صورتحال سے نپٹنے کی تیاریوں اور  شکست خوردہ بقیہ دہشت گردوں کے تعاقب کرتے رہنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ لوگوں کے درمیان دھوکا، خیانت اور اپنے جرموں کی وجہ سے نہیں چھپ سکتے ۔
حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے زور دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں مل کر امنی تنظیموں خاص کر حشد شعبی کے شہداء کے خانوادوں کی خدمت کی مکمل کوشش کرنا چاہیئے اسلئے کہ انکے پاک خون کی بدولت عراق کی عزت و کرامت باقی ہے اور خدا کی زمین پر اب تک کے بد سے بدترین فسادیوں  اور بندگان خدا کے حق میں جرم کرنے والوں سے آزادی حاصل ہوئی ہے ۔
انہوں نے فرمایا کہ انکے حق میں ہماری یہ خدمت ان شہداء کے پاک خون اور اس مقامات مقدسہ والے عراق کے حق میں انکی عطاؤں اور قربانیوں کے مقابل کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔
انہوں نے ناموسوں کی حفاظت کی ہے ، نجاستوں سے اس پاک زمین کو پاک کیا ہے  بیشک حشد شعبی  کی بقا اور اسکی حمایت عراق کے امن و امان کی ضمانت ہے ۔
موصوف نے دعوت دی کہ ضروری ہے کہ انکے اس وطن عزیز کی مٹی پر انکے بہادرانہ مواقف کو ہمیشہ کیلئے محفوظ کیا جائے  
انہوں نے عراق کے بہادروں کی مدح و ثنا کرتے ہوئے فرمایا کہ آنے والی نسلیں ان پر فخر کرتی رہیں گی۔