نجف اشرف دنیا کے سب سے بڑے علمی اورمذہبی تربیت گاہ کا مرکز ہے 15/3/2018 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں سید خوئی(رح) فاؤنڈیشن کے ہمراہ اٹلی سے آئے ہوئے Agio فاؤنڈیشن کے مشترکہ وفد کہ جو مذاہب کے درمیان باہمی گفتگو اورحتی المقدور ایک دوسرے کو قریب لانے پر کام کرتی ہے سے ملاقات میں فاؤنڈیشن کے منصوبوں اور مذاہب کے درمیان باہمی گفتگواور حتی المقدور ایک دوسرے کو قریب لانے کی غرض سے نجف اشرف میں کانفرنس کے انعقاد پر غور و خوض کیا گیا اسلئے کہ نجف اشرف دنیا کے سب سے بڑے علمی اور مذہبی تربیت گاہ کا مرکز ہے ۔ |