زیارت کی قبولیت کی نشانی

زیارت کی قبولیت کی نشانی

26/3/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں صوبہ ناصریہ سے آئے ہوئے ایک وفد سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ  کے اوامر جو ہمیں ثقلین (قران و اہلبیت ع) کے ذریعہ ہم تک پہنچے ہیں  ان سے تمسک اختیار کرکےہی خدا کی مرضی کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ مومنین پر لازم ہے کہ سیرت اہل بیت علیہم السلام میں اپنے آپ کو ڈھال کر ایسا دینی معاشرہ وجود میں لائیں جو دین کے سانچے میں پوری طرح ڈھل کر صفات حمیدہ سے مزین ہوجائے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے تاکید فرمائی کہ زائرین کیلئےمقامات مقدسہ اور عتبات عالیہ  کی زیارت اس شخص کے اندر بہتر سے بہتر کی جانب تغیر و تبدیلی کا ذریعہ قرار پائے تاکہ بعد میں یہی مثبت تبدیلی پورے معاشرے میں تغیر و تبدیلی کا واسطہ قرار پائے اور مقامات مقدسہ اور عتبات عالیہ کی زیارات کی قبولیت کی نشانی یہی ایجابی تغیر و تبدیلی اور گناہوں اور برائیوں کوہمیشہ کیلئے چھوڑنا ہے۔