زائرین محضر مرجعیت میں

زائرین محضر مرجعیت میں

10/4/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق اور بیرون عراق سے آئے ہوئے زائرین سے حسب دستور اپنے خطاب میں ارشادات اورنصیحتیں فرماتے ہوئے اس بات پر تاکید فرمائی کہ مقامات مقدسہ اور عتبات عالیہ کی زیارتوں کا  قبول نہ ہونا مومنین کیلئے بہت بڑا نقصان ہے اسلئے ضروری ہے کہ آپ لوگ بہتر سے بہتر کی طرف تغیر و تبدیلی پر کوشاں رہیں تاکہ زیارتوں کے فوائد سے بہرہ مند ہو سکیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مزید فرمایا کہ  مومنین کے سارے کے سارے اعمال قربۃ الی اللہ  ہونے چاہئے اور گناہوں اور غلطیوں سے توبہ کرکے  اپنی بُری حقیقت کو اچھے اور سب سے صحیح کی جانب تغیر و تبدیلی کو یقینی  بنائیں تاکہ  بندہ خدا سے قریب سے قریب تر ہوسکے۔