مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت با برکت میں نجف اشرف میں بجلی کی وزارت میں معاہدوں کے تحت خدمت انجام دینے والے مظاہرین

مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت با برکت میں نجف اشرف میں بجلی کی وزارت میں معاہدوں کے تحت خدمت انجام دینے والے مظاہرین

27/4/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ  الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں  بجلی کی وزارت میں معاہدوں کے تحت خدمت انجام دینے والے مظاہرین   کی شکایتوں اور حکومت سے انکے مطالبات کو سنا۔ 
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے تاکید فرمائی کہ لوگوں کے ساتھ انصاف  بہر حال ضروری ہے  اور حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ شہریوں اور کام کرنے والوں کے حقوق کی حفاظت  کرے اور انکے حقوق میں لا پرواہی سے دور رہتے ہوئے ایسا کرنے والوں سے عدالتوں کی روشنی میں انکا محاسبہ کرے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہنے مزید بیان فرمایا کہ ملک کے مختلف اداروں میں کرپشن نے بڑی مشکلات پیدا کردی ہیں لہٰذا حکومت اپنے اداروں سے ہر طرح کے کرپشن کا قلع قمع کرے اسلئے کہ کرپشن  دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں ہے۔ 
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مزید فرمایا کہ ضروری ہے کہ حکومت  تمام  کام کرنے والوں کے امور میں تامل اور انکی فکر اور دیکھ بھال کو اہمیت دیں اور اسکے بعد وہ لوگ جو معاہدوں کے تحت خدمت انجام دے رہے ہیں انکا دائمی طور پر تعین کیا جائے اور اسکے لئے  ضروری ہے کہ ایک علمی، پیشورانہ اور غیر جانبدار کمیٹی ہو جو ان معاملات  کی دقت کے ساتھ متابعت کرے۔