عمان میں خابور کے رہنے والوں کی جانب سے منعقدہ جشن میں مرکزی دفتر کے وفد کی مشارکت

عمان میں خابور کے رہنے والوں کی جانب سے منعقدہ جشن میں مرکزی دفتر کے وفد کی مشارکت

29/4/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب کی سربراہی میں عمان دورے میں خابور کے رہنے والوں کی جانب سے بمناسبت ولادت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام منعقدہ جشن میں شرکت فرمائی۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب نے بیان فرمایا کہ ان اہم مراحل سے امت اسلامیہ  کو دروس اور عبرتیں حاصل کرنا چاہئے اسلئے کہ وہی حقیقی سنت محمدی کے ترجمان اور نمائندے ہیں تاکہ امت مسلمہ اصلاح، ترقی، عزت و کرامت، مومنین کے درمیان آپسی ہم آہنگی کے راستے پر چل سکے۔
انہوں نے مومنین کی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ کی دعائیں، نصیحتیں اور ارشادات بھی نقل فرمائے۔
دوسری جانب لبنان میں مرجع عالی قدر دام ظلہ  کے وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ علی بحسون دام عزہ نے اپنی تقریر میں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی حیات طیبہ کے مختلف ادوار کو پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے انسانی پیغام کو منزل تکمیل تک پہنچانے میں امام علیہ السلام نے بہت سی زحمات کا سامنا کیا ہے نیز مصائب برداشت کرتے ہوئے امت اسلامیہ کے روحی  اخلاقی اور حقوقی پہلوؤں کو زندگی بخشی ہے۔