عمان کے رہنے والوں سے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب کا خطاب نجف اشرف ہر اس شخص کیلئے اپنی آغوش پھیلائے ہے کہ جو اس کے نورسے منور ہونا چاہتا ہے

عمان کے رہنے والوں سے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب کا خطاب نجف اشرف ہر اس شخص کیلئے اپنی آغوش پھیلائے ہے کہ جو اس کے نورسے منور ہونا چاہتا ہے

30/4/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ  الوارف  کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب نےاپنے عمان کے حالیہ دورے میں مسجد امام جعفر بن محمد صادق علیہما السلام میں امام جماعت  کے فرائض انجام دینے کے بعد صحم کے مؤمنین سے خطاب کرتے ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ  کی دعائیں، ارشادات اور نصیحتیں پیش کرتے  ہوئے فرمایا کہ ضروری ہے کہ اسلامی و عربی  عادات و تقالید کی حفاظت کی جائے اسلئے  کہ اسکے محفوظ کرنے میں اسلامی و عربی  شناخت و پہچان کی حفاظت کا عمل وجود میں آتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے مؤمنین کرام کو دعوت دی کہ وہ نجف اشرف اور اسکے حوزہ علمیہ کہ جو دنیا کے تمام حوزوں  کی اصل و ماں ہے کے پاک نور سے خود کو منور کریں واضح ہونا چاہئے کہ نجف اشرف ان لوگوں کے لئے کہ جو اس کے اس نور سے جسکا مصدر و منبع حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام ہیں فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اپنی آغوش پھیلائے  ہوئے ہے۔