پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات 14/5/2018 |
کراچی سرگودھا لاہور چکوال پارہ چنار کوئٹہ اور خیر پور سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی کی زیارت اور ان کی نصیحتوں سے استفادہ کرنا تھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ کردار میں واضح اور مثبت تبدیلی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے. لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ زیارت کے بعد ہمارے کردار میں واضح اور مثبت تبدیلی آئے. اور مزید یہ فرمایا کہ حجاب کی رعایت کرنا ہر مومنہ کا فریضہ ہے. زیارت کے بعد مومنہ کے کردار سے کردار جناب زھرا سلام اللہ علیھا کی خوشبو آئے. دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا. |