الکفیل ہسپتال کے پاکستانی ڈاکٹرز کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

الکفیل ہسپتال کے پاکستانی ڈاکٹرز کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

14/5/2018




کربلا میں واقع کفیل ہسپتال کے پاکستانی ڈاکٹرز نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی سے علمی استفادہ کرناتھا. الکفیل ہسپتال عتبہ عباسیہ کا ہے. جس میں دنیا بھر سے ڈاکٹرز موجود ہیں. مرجع عالی قدر دام ظلہ نے ان ڈاکٹرز کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ اپنے فریضہ کو قربة إلى الله انجام دیں تاکہ اجر اخروی سے فیض یاب ہو سکیں. اور مزید اس بات پر زور دیا کہ آپ اپنے مریضوں سے اخلاق سے پیش آئیں.اور مزید یہ فرمایا کہ انسانیت کی آدھی خدمت آپ کے ذمہ ہے. اور آدھی خدمت مراجع کے ذمہ ہے. کیونکہ ڈاکٹر انسان کے بدن کا علاج کرتا ہے اور مراجع انسان کی روح کا علاج کرتے ہیں. آخر پر آئے ہوئے ڈاکٹرز نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا.