مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بہرہ جماعت سے تعلق رکھنے والوں کا خصوصی وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بہرہ جماعت سے تعلق رکھنے والوں کا خصوصی وفد

3/6/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں زیارت کو آئے بہرہ جماعت سے تعلق رکھنے والے وفد سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ   پوری امت مسلمہ کے نزدیک نجف اشرف کی ایک الگ پہچان، خصوصیت اور اہمیت ہے اور ہر وہ شخص کہ جو حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیہما السلام کے جوار میں آیا اور خود کو انکے حفظ و امان کے سپرد کیااور انکے بتائے ہوئے راستے پر چلا تو وہ یقینا انکے ضریح مقدس نے نکلنے والی الٰہی برکات سے بہرہ مند ہوتا ہے۔
اپنی جانب سے آئے ہوئے وفد نے قیمتی وقت دینے اور نصیحتوں اور ارشادات پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا شکریہ ادا کیا۔