مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے سرمایہ کاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے سرمایہ کاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا

3/6/2018




کامیاب قیادت کی نشانی یہ ہے کہ حب الوطن اور ثقافتی اقدار کےپاس و لحاظ کے ساتھ ساتھ ان میں شعور اور اداری امور میں بدرجہ اتم تجربہ ہو
 مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں زیارت کو آئے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ ضروری  ہے کہ پورا عراقی معاشرہ مل جل کر تمام تر طاقت و قوت کو یکجا کرکے سابقہ ظالم صدامی حکومت کے برے آثار کو ختم کرے۔   
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بیان فرمایا کہ کامیاب قیادت کی نشانی یہ ہے کہ حب الوطن اور ثقافتی اقدار کے پاس و لحاظ کے ساتھ ساتھ ان میں شعور اور اداری امور اور تغیر و تبدیلی کے یقینی بنانے اور ملک اور تمام اداروں میں اصلاح کا بدرجہ اتم تجربہ ہو۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید بیان فرمایا کہ ملکی ادارے بہت سارے مشکلات، پچھڑے پن اور اداری و مادی کرپشن کا شکار ہیں  اسلئے ضروری ہے کہ افواج عراق اور حشد شعبی کی عظیم کامیابیوں کے بعد منافقوں کے خلاف جنگ لڑی جائے۔