مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے زیارت کو عراقیوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے زیارت کو عراقیوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا

3/6/2018




میدان جہاد میں آپ کا ڈٹ جانا حقیقی اسلام محمدی اور مقامات و عتبات مقدسہ کا دفاع تھا اور ہے ۔   
مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں زیارت کو آئے عراقی مؤمنین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ میدان جہاد میں آپ کا ڈٹ جانا حقیقی اسلام محمدی اور مقامات و عتبات مقدسہ کا دفاع تھا اور ہے اور اسے جاری رہنا چاہئے اور آپکی خدمت ہمارے لئے شرف و فخر مباہات کا ذریعہ ہے آپ لوگوں نےاپنی قربانیوں اور بہادری سے پورے عراقی معاشرے کے سروں کو فخر سے بلند کرنے کا حسین موقع فراہم کیا ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مجاہدین کو دعوت دی کہ وہ اپنی ماؤں کی رضامندی اور خوشنودی کو بہر حال یقینی بنائیں اسلئے کہ انکی مبارک آغوش اور انکے شیر پاک کی ہی وجہ سے انکی صحیح تربیت اور محبت اہل بیت علیہم السلام پر نشو و نما ہوئی ہے اور جنہوں نے آپکی جانوں اور روحوں میں اسلام، عتبات مقدسہ اور وطن کیلئے جذبہ ایثار و قربانی کو کوٹ کوٹ کر بھر دیا۔  
 واضح رہے کہ مذکورہ وفد قبیلوں کے سربراہان اور حشد الشعبی کے بہادر مجاہدین اور انکے خانوادوں پر مشتمل تھا۔