حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے مدیر محضر مرجعیت میں

حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے مدیر محضر مرجعیت میں

10/6/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں حرم حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیہما السلام کے مدیر جناب انجینئر یوسف شیخ راضی صاحب سے نصیحتیں اور ارشادت فرماتے ہوئے تاکید فرمائی کہ حرم کے خادموں کیلئے ضروری ہے کہ وہ زائرین کا سامنا امیرالمؤمنین علیہ السلام کے اخلاق اور خندہ پیشانی کے ساتھ کریں۔ 
انہوں نے مزید بیان فرمایا کہ حقیقی عربی اخلاق جیسے شجاعت، حسن جوار، غیرت و حمیت، کرم  کو اپنے معاشرے خصوصا جوان نسل میں کاشت کریں اسلئے کہ اسلام مؤمنین میں اخلاق حمیدہ کو رائج کرنے کے لئے آیا ہے۔
اپنی جانب سے حرم مبارک کے محترم مدیر نے   حرم میں بنیادی اور خدماتی کاموں میں مزید بہتری لانے کیلئے اپنے نظریات پیش کئے جس پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے خدا سے انکی مزید توفیقات کیلئے دعائیں فرمائی۔