نجف اشرف ان شاء اللہ علم و معرفت کا رہبر رہے گا

نجف اشرف ان شاء اللہ علم و معرفت کا رہبر رہے گا

20/6/2018




حکومتی عہدیداروں کو چاہئے کہ یتیموں اور محتاجوں کی خدمت کریں تاکہ انہیں با عزت زندگی میسر ہو
مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں عید الفطر کے مبارک ایام میں مبارکباد کی خاطر آنے والے فضلاء، علماء اور مرکزی و صوبائی حکومت کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے   تاکید فرمائی کہ حکومتی عہدے داروں کو  بہر حال یتیموں اور محتاجوں کی خدمت کرنا چاہئے  تاکہ انکی ضروریات زندگی پوری ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک باعزت زندگی گذارنے کا موقع میسر ہو۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے عراقیوں کے مابین وحدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اس سے ہر طرح کے خطرات اور سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اسلئے کہ عراق کے دشمن   عراق کو پارہ پارہ کرنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہیں۔
مزید انہوں نے حکومتی عہدے داروں  سے فرمایا کہ اداروں میں موجود ہر قسم کے کرپشن  کے خاتمے کو یقینی بنانا انکی ذمہ داری ہے۔

انہیں ملاقاتوں کے ضمن میں فضلاء و علماء کے سے خطاب کرتے  ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی برکت سے نجف اشرف ان شاء اللہ علم و معرفت کا رہبر رہیگا۔
مزید انہوں نے دنیا میں بسنے والے مؤمنین کرام کی سلامتی امن و امان اور صحت کی دعائیں فرمائیں۔